With hard work and committment, 7 students of Mubin’s Spoken scored 100 out of 100 in SSLC English.

اُردو میڈیم کے طلبا و طالبات کاانگریزی مضمون میں صد فیصد نشانات کا شاندار مظاہرہ


جہاں جوش و جذبہ اور اخلاص ہو وہاں کامیابی آپ کی منتظر رہتی ہے جنگ چاہے زمینی ہو یا علمی جب تک طلبہ اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان بہتر ین تال میل قائم رہتا ہے کامیابی بھی شاندار اور تاریخی ہوتی ہے۔آج کے ماحول میں انگریزی سونامی کے سامنے بڑے سے بڑے لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں۔وہیں مبین اسپوکن انگلش کے طالب علموں نے انگریزی مضمون میں صد فیصد نشانا حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ اردو ذریعہ تعلیم سے بھی یقیناًشاندار کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔اُردو میڈیم کی دسویں جماعت کی نیہا نامی طالبہ نے انگریزی مضمون میں پورے 100نشانات حاصل کئے ۔اس طالبہ کا گھرانہ بہت پڑھا لکھا نہیں ہے اس کے والد پیشہ سے ڈرائیور ہیں جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتے ہیں۔ان کی صاحبزادی نے اپنی سخت محنت اور اپنے خواب سے بے پناہ محبت کا ثبوت شاندار نمبرات حاصل کرکے دیا ہے۔جو تمام طالب علموں کیلئے قابل تقلید ہے وہیں سید ابراہیم نامی طالب علم جس کے والد شہر کے گنج علاقہ میں ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں ان کے لائق صاحبزادہ نے ہمت سے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھا اور شاندار کامیابی درج کی ہے۔گھر چھوٹا اور تنگ ہونے کی وجہ سے جب گھر کے تمام افراد سوجاتے تن یہ لڑکا گھر کے باورچی خانے میں بیٹھ کر راتوں کو پڑھائی کیا کرتا تھا تاکہ گھروالوں کی نیند میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔یہ طالب علم مبین اسپوکن کو روزآنہ پابندی سے آتا تھا ۔کورس مکمل ہونے کے بعد بھی اور اکثر یہ کہتا تھا کہ مجھے یہاں آکر ذہنی آسودگی حاصل ہوتی یہاں کے خوشگوار ماحول میں پڑھنے سے پڑھائی سے محبت ہوتی ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ اس سال ہمارے طلبہ و طالبات نےChallenge to Chinaمہم میں حصہ لیا انہوں نے انگلش میں قابل ستائش شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ پیش کیا ہے۔30طلبہ نے90تا99تک نشانات حاصل کئے ہیں اور7طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکولس کا نام روشن کیا ہے۔اس پرمسرت موقع پر ہم مبارکباد دیتے ہیں اولیا طلبہ کو،ہیومن ایج اردو ہائی اسکول اور الہلال ہائی اسکول کے ذمہ داران کوبالخصوص ان اسکولوں کے معلمات و صدر معلمات کو۔ سلام ائے قومِ اقرأ زندہ باد ۔زندہ باد ائے نوجوانان قومِ اقرأ زندہ باد زندہ باد ۔مبین خیردی کے شکریہ کے ساتھ اس شاندار پرمسرت و کامیاب تقریب کا اختتام ہوا۔جہاں پر سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل کرنے پر ایک انوکھا دلچسپ اور شاندار مستقبل والے طلبہ و طالبات اپنی مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے دوسروں میں کامیابی کا جوش و جذبہ پیدا کررہے تھے۔

Comments
Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

Leave a Reply

Facebook