Karnataka Police Training College granted 50 Crore.

کرناٹک میں پولیس ٹریننگ کالجس کے لئے50کروڑ روپیوں کی منظوری: وزیر داخلہ

گلبرگہ 10مارچ وزیر داخلہ کرناٹک مسٹر رام لنگ ریڈی نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالجوں میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت نے 50کروؔ ڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ وہ گلبرگہ کے ناگن ہلی پولیس ٹریننگ کالج میں جمعرات کے دن اسپیشل ریزرو سب انسپیکٹرس ریزر و و سب انسپیکٹرس کے تیسرے بیاچ اور سیول پولیس کانسٹیبلس کے نویں بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 14کالجوں سے ہر سال 3500ٹرینیز کامیاب ہورہے ہیں ان میں کے ایس آر پی کا عملہ بھی شامل ہے۔ مذکوہ بالا فنڈس کیاجرائی سے ان ٹریننگ کالجوں سے کامیاب ہوکر نکلنے والے امیدواروں کی تعداد 5000تک پہنچ سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 11,000پولیس کوارٹرس کی تعمیر پر 2223کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے۔ ان میں سے 2000کوارٹرس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ 4500کوارٹرس افتتاح کے لئے تیار ہیں ۔ 2019تک تمام 11,000کوارٹرس پولیس عملہ کے حوالہ کردئے جائیں گے۔
مسٹر ریڈی نے کہا کہ جب سے ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئی ہے 30.000کانسٹیبلوں اور 4,000پولیس سب انسپیکٹرس کے تقررات کئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود ابھی بہت سے جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ہوم گارڈس کی بھی خدمات لی جارہی ہیں۔
پولیس پریڈکی قیادت پریڈ کمانڈر بھاگنا والی کارRSI اور ڈپٹی پریڈ کمانڈر شانتا تیردال اسپیشل RSIکررہے تھے ۔اس موقع پر تربیت پانے والے پولیس عملہ میں ان کی مختلف سرگرمیوں ، کھیلوں اور پروگراموں میں نمایاں کامیابی کے لئے انعامات کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ۔

Comments
Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

Leave a Reply

Facebook