Hyderabad Karnataka Muslim Political Forum ka Jewargi me Mushawarati Ijlaas

حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کا جیورگی میں مشاورتی اجلاس 

گلبرگہ 30اکتوبر : مسٹر رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود رکن کور کمیٹی حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے صحافتی بیان کے بموجب جیورگی ٹاؤن تعلقہ گلبرگہ میں فورم کا ایک مشاورتی اجلاس 28اکتوبر کوجناب اسد علی انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جناب عادل حاجی حیدر خازن حیدر آباد کرناٹک مسلم فورم نے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیکولر جماعتیں انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرتی ہیں لیکن اپنی کامیابی کے بعد جب حکومتیں تشکیل پاتی ہیں تو وہ مسلمانوں کو مختلف میدانوں میں متناسب نمائیندگی نہیں دیتی ہیں ۔ ہمیں اعلی تعلیمی اداروں میں مسلم طلبا و طالبات کے داخلوں کے تناسب کو بڑھانے اور سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائیندگی میں اضافہ کرنے کے لئے کوشش کرنی ہوگی ۔

جناب فضل احمد تماپوری نے کہا کہ جب تک ہم لوگ متحد نہیں ہوں گے سیاسی جماعتیں ہماراستحصال کرتی رہیں گی ۔ ہمارے حقوق کو نظر انداز کرتی رہیں گی ۔ ضروری ہے کہ ہمیں اہنے آپ کوؤ متحد کرکے اپنے حقوق حاصل کرنے ہوں گے۔ جناب شاہ نواز خان شاہین سیکریٹری نشر واشاعت حیدر آباد کرناٹک مسلمپولیٹیکل فورم نے اپنی تقریر میں کہا کہ سیاسی میدانوں ، اسمبلی و پارلیمینٹ اور دیگر منتخب مجالس میں مسلمانوں کی نمائیندگی دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے ۔ اس نمائیندگی میں اضافہ کے مقصد سے بھی یہ فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فورم منتخب مجالس میں مسلمانوں کی نمائیندگی میں اضافہ کے لئے بھرپور کوشش کرے گا۔ جناب رحمٰن پٹیل رکن فورم جیورگی نے فورم کی جانب سے جیورگی میں مشاورتی اجلاس منعقد کرنے پر اس کے تمام عہدہ داران کو مبارک باد دی اورؤ ان خیر مقدم کیا ۔
جناب اسد علی انصاری نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک سے تعلق رکھنے والی تمام سیکولر جماعتیں فورم کے مطالبات پر دھیان دیں گی اور ان مطالبات کی یکسوئی پر توجہ دیں گی تو انشاء اللہ حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے بڑے مقاصد میں اہم کامیابیاں حاصل ہوں گی ۔ انھوں نے تمام افراد ملت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فورم کے کوئی ارکان یا عہدہ داران کسی پارلیمینٹ یا اسمبلی کی نشست کے لئے انتخاب لڑنے کئے خوہاں نہیں ہیں بلکہ تمام ارکان صرف اور صرف ملت اسلامیہ کی خدمت کے ہیش نظر اس فورم کے لئے کام کررہے ہیں ۔
جناب سید محبوب پاشاہ رکن فورم نے جیورگی تعلقہ میں فورم کی شاخ کے قیام کے لئے کنوینر کے طور پر جناب رحمان پٹیل صاحب اور جائینٹ کنوینر کی حیثیت سے محمدد غوث کے نام پیش کئے ۔ ناظم جلسہ جناب محمد شفیع کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا ۔

 

Comments
Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

Leave a Reply

Facebook