1100 crore Outer RingRoad Project in Gulbarga to begin shortly : Dr Asgar Chulbul

گیارہ سوکروڑ روپیوں کے صرفہ سے گلبرگہ میں آؤٹر رنگ روڈ کی تعمیر کے پروجیکٹ کی عنقریب تعمیر کی جائیگی
گلبرگہ اربن ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے صدر نشین ڈاکٹر اصغر چلبل کا صحافتی بیان

گلبرگہ 16مارچ : آؤٹر رنگ روڈ گلبرگہ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کو 1100کروڑ روپیوں پر مشتمل ہے ، اسے عنقریب منظوری حاصل ہوجائیگی ۔ اس خیال کا اظہار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ڈی پی آر حکومت ہند کی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے منظور ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے بھی اسسلسلہ میں مرکزی وزیر نیشنل ہائی ویز مسٹر نتن گڈکری سے مسلسل رابطہ میں ہیں ۔ اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ پروجیکٹ کو منظوری ملے اس ضمن میں کاموں کی تکمیل کے لئے ٹینڈر طلب کیا جائے ۔ امید ہے کہ عنقریب ڈاکٹر کھرگے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال کر اس پروجیکٹ کو منظور کروائیں گے۔

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین کلبرگی اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی نے کہا کہ جملہ 605ایکڑ اراضی اس آؤٹر رنگ روڈ کے زد میں آتی ہے ۔ جس کا تخمینہ 350کروڑ روپئے ہے ۔ پہلے مرحلہ میں یہ 350کروڑ روپئے جو کسانوں کو واجب الادا ہیں انھیں لیانڈ ایکویزیشن کے ذریعہ قانونی طور پر کسانوں کو معاوضہ کے طور پر ادا کردئے جائیں گے۔

  ((NH150 E to NH50(via NH150))انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا سڑک کے الائینمینٹ کی منظوری مرکزی حکومت کے منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز سے مل چکی ہے۔ نیشنل ہائی وے کی جانب سے 40.37کیلومیٹر جو 60میٹر چوڑی، فور لین، چار میٹر کا میڈئین ، 9میٹر کا کیاریج وے اور 2میٹر کیشولڈرس پر مشتمل رہے گا اور یہ سڑک خالص سی سی روڈ رہے گی۔مابقی 8.30 کیلومیٹرروڈکا ڈی پی آر گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی سے تیار کرکے ریاستی حکومت کو روانہ کردیا جائے گا ۔

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ نئی آؤٹر رنگ روڈ جملہ 49کیلومیٹر پر مشتمل رہے گی جبکہ اتھارٹی کو سابق میں جو سڑک بتائی گئی تھی وہ 46کیلومیٹر پر مشتمل تھی ۔ لیکن 3کیلومیٹر کااضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ اس سڑک پر جملہ تین آراو بی (روڈ اوور برج) رہیں گے ۔ ایک الند روڈ پر ،دوسری ہمنا آباد روڈ پر اور تیسری اوور برج روڈشاہ آباد جیورگی روڈ پر تعمیر کی جائے گی ۔ تینوں اوور برج روڈس چھ لائینوں پر مشتمل رہیں گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سابق میں وہ الحاج قمرالاسلام جب ضلع نگران وزیر تھے ان کی قیادت میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے سے نمائیندگی کی تھی ۔ اب یہ رنگ روڈ پروجیکٹ جلد شروع ہوجائیگا۔ موؤوجودہ جو رنگ روڈ ہے اس کی تنگی کے سبب اور ٹریفک کی زیادتی کے سبب روزانہ حادثات پیش آرہے ہیں ۔ اب یہ نئی رنگ روڈ تعمیر ہونے سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی اور وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں گے۔

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا کہ وہ مرکزی وزارت نقل و حرکت اور ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے سے مسلسل ربط میں ہیں ۔

Report by Hakeem Shakir Sahab

Comments
Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

Leave a Reply

Facebook